وسیم احمد:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی۔
جنوبی افریقہ سیریز کے میچز لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آباد میں ہوں گے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم نے بھی انہی تینوں وینیوز کا دورہ کیا تھا۔
فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز ہوں گے ، فیصل آباد 2008 کے بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔
ساوتھ افریقہ ٹیسٹ سکواڈ اکتوبرکے پہلے ہفتے لاہور پہنچے گا، ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔