علی رامے: آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی، دریائے راوی ،چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
بڑے شہروں میں مون سون بارشوں سے ندی نالے بپھر سکتے ہیں،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران الرٹ ہیں۔
محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ ،لائیو سٹاک کو الرٹ جاری ہے۔
مون سون بارشوں کا 10واں سپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا،دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے ،سیرو تفریح سے گریز کریں۔