دلہے کی ایسی حرکت کہ دلہن منہ تکتے رہ گئی؛ ویڈیو وائرل

GROOM EATS RASGULLAS NOT-STOP ON STAGE
کیپشن: groom & bride video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادیوں کے مواقع پر بننے والی اکثر ویڈیو اپ لوڈ کی جارہی ہیں، مضحکہ خیز لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئرکیا جاتا ہے، ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہے نے ساتھ بیٹھی دلہن اور مہمانوں کو نظرانداز کرتے عجیب حرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا، دلہن کو شادی کے لئے تیار کئے سٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، دولہا کے نان سٹاپ 'رسگلے' کھانے پردلہن کو مایوسی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی رسم کے شروع ہونے سے قبل دولہا، دلہن تیار بیٹھیں ہیں جبکہ کہ سامنے میز پر 'رسگلے' پڑے ہوئے ہیں، دلے نے پہلے ایک رسگلہ اٹھا کر کھایا اور پھر دیکھتے ہی دوسرا، اس حرکت پر دلہن کو مایوس ہوئی مگر وہ کچھ نہ بول سکی،سرخ عروسی لباس دلہن نے پہنا ہوا ہے جبکہ سفید شیروانی اور گلے میں ہار پہنے دلہے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

دلہے کی اس حرکت کو ناپسند کرتے دلہن کو اداس چہرے کے ساتھ دیکھا جبکہ دلہے نے اس کی پرواہ نہ کرتے چمچ کے ساتھ تیسرا رسگلہ کھایا، جب چوتھا کھانے لگا تو ایک خاتون آگے بڑھی اور اس کو مزید کھانے سے روکا۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے جبکہ دلہے کی اس حرکت پر تنقید بھی کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Bhutni_ke (@bhutni_ke_memes)

M .SAJID .KHAN

Content Writer