ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالراور سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

Price Hike
کیپشن: Gold and Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بری خبر، سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار  روپے فی تولہ اضافہ, 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ  13 ہزار روپےتک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  22  قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ  3 ہزار 583 روپے فی تولہ 21 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار 875 روپے فی تولہ ہو گئی۔ دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 32  پیسے اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر  167روپے 23 پیسے کا ہوگیا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 10 پیسے کا ہوگیا ہے۔