سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ٹائم اسکیل پرموشن لینےوالے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب مستقل بھرتی ہونے والے ملازمین کی جوائننگ تاریخ سے ٹائم اسکیل پرموشن کاؤنٹ ہوگی۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیےسابق دور حکومت میں ٹائم اسکیل پروموشن کی منظوری دی گئی تھی، جس میں ایک ہی پوسٹ پر 10 سال کام کرنےوالے ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دے کر اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی، صوبائی محکموں نے اب باقاعدہ ورکنگ شروع کردی ہے اور ملازمین نے اپنے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دینا شروع کردیں۔

  کچھ معاملات پرابہام کے باعث اب محکمہ خزانہ پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ کنٹریکٹ کے بعد مستقل ہونےوالے ملازمین کی کنٹریکٹ سروس ٹائم اسکیل پرموشن میں کاؤنٹ نہیں ہو گی،اپ گریڈیشن اور پرموشن پانے والے ملازمین کی ٹائم اسکیل پرموشن بھی اپ گریڈیشن کے مطابق کاؤنٹ کی جائے گی، ٹائم اسکیل پرموشن سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer