ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا؛ احسن اقبال

روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا؛ احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ متاثرہ کسانوں کو فوری اور طویل مدتی ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے زراعت و موسمیاتی ایمرجنسیز کا پہلا اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ اور بیج فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے 15 دن میں کسانوں کو کینولا کے بیج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں 5 ہزار ایکڑ پر کینولا پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت بلاسود قرضہ اسکیموں میں توسیع کرے گی۔  کسانوں کے تحفظ کیلئے نجی انشورنس نظام کی جانب منتقل ہونا ضروری ہے۔ 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تین ٹاسک فورسز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورسز 15 دن میں اپنی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مستقل چیلنج بن چکی ہے، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے طویل مدتی پالیسی ناگزیر ہے۔ 

 اجلاس میں وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے ۔