سٹی 42: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ۔، وزیرِ ریلوے برہم ہوگئے اور ٹرینوں کی تاخیر پر سخت نوٹس لے لیا ۔
وزیرِ ریلوے اجلاس میں حکام پر برہم ہوئے گزشتہ روز متعدد ٹرینوں کی تاخیر پر اظہارِ برہمی کیا ، وزیرِ ریلوے کی تمام ڈویژنز اور ہیڈکوارٹر کو سخت ہدایت جاری کردیں ۔ تاخیری نظام کی وجوہات دور کی جائیں،
ریلوے حکام کو 10 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ ٹرینوں کے اوقاتِ کار معمول پر لانے کی سخت ہدایت کردی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تاخیر کی بڑی وجوہات پاور پلانٹس کے لیٹ آنے اور تکنیکی خرابیاں تھیں۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا جدیدیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ ساتھ پنکچوئیلٹی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔مسافروں کو صاف ستھرے اسٹیشنز اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ جب تک مسافر وقت پر اپنی منزل تک نہیں پہنچیں گے، ریلوے مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکتا۔
وزیرِ ریلوے کا عزم ہے پنکچوئیلٹی، سہولت اور شفافیت ریلوے کی نئی سمت ہے ۔ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ بروقت روانگی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔