سٹی 42 : رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتو بر رات 8 بج کر 47 منٹ پر ہو گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اکتوبر 2025 کا سپر مون 7 اکتوبر کو PST 08:47 PM پر ہوگا، رواں سال 7 اکتوبر کا سپرمون زمین سے 224،599 میل کے فاصلے پر ہوگا، جو اوسط پورے چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ اکتوبر 2025 کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب نظر آئے گا، جو رات کے آسمان میں ایک دلکش نظارہ پیش کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد دو اور سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔ سال کا روشن ترین سپر مون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند 221،817 میل دور ہوگا
یہ مظاہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں نظر آئے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے، جس کی وجہ سے یک عام پورے چاند سے 14% بڑا اور تقریباً 30% روشن، غیر معمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔