ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش، موجودہ اسپیل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا

لاہور میں بارش، موجودہ اسپیل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب/ ثمرہ فاطمہ: لاہور میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،خنکی بڑھ گئی۔ والٹن، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ،بارش کا موجودہ اسپیل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، دوسری جانب سموگ وموسمیاتی پیشگوئی کےجدیدمرکزنے6اکتوبر کیلئےڈیٹاجاری کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، والٹن روڈ،چونگی امرسدھو، پنڈی سٹاپ،کوٹ لکھپت، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، اکبرچوک،جوہرٹاؤن،ٹاؤن شپ میں بارش ہورہی ہے۔
بارش کےباعث موسم ٹھنڈااورخوشگوارہوگیا، شہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےخنکی بڑھنےلگی، بارش کا موجودہ سپیل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ لاہور میں مزیدبارش کی توقع کی گئی ہے جس سے فضائی آلودگی کامعیاربہتررہےگا، سموگ وموسمیاتی پیشگوئی کےجدیدمرکزنے6اکتوبر کیلئےڈیٹاجاری کردیا۔

سموگ مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق  6اکتوبرکولاہورکااوسط اےکیوآئی115 ہو گا، رات12 بجےاےکیوآئی115،درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈرہےگا، لاہور میں صبح 5 بجے اے کیو آئی مزید بہتر ہو کر 105 پر آ جائے گا۔ 

صبح 5بجے درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، صبح 7 بجے 'اے کیو آئی' پھر 115 اور درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، ہوا کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ 

سموگ مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق دن 11 بجے اے کیو آئی 120 ،ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، دوپہر 1 بجے اے کیو آئی 100 اور ہوا کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ ماحول کی بہتری کے لئےشہریوں کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے اور گاڑیوں کے معائنہ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔