ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکٹرک کے صارفین پر ایک اور بجلی گر پڑی، بجلی کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی یونٹ اضافہ

NEPRA, K-Electric, Periodical Fuel Adjustment, Pakistan Energy prices, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: کراچی کیلئےبجلی4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی. نیپرا کے فیصلے کا پاور ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

کراچی کو بھلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت کا یہ اضافہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔

کےالیکٹرک صارفین سے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اضافی واجبات کی اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی ۔

کےالیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپےسے4.45روپے مہنگی کی گئی ہے۔اس سے قبل نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔