احمد منصور: پاکستان مخالف ایجنڈے میں مصروف را کے ایجنٹ روہت شرما اور بھگوڑے یوٹیوبر کے درمیان خفیہ روابط سامنے آ چکے ہیں۔
روہت شرما نے بھگوڑے یوٹیوبر کو جس لارڈ رامی رینجر سے رابطہ کرکے آئی ایس آئی کے خلاف سازش کرنے کا گٹھ جوڑ کرنے کی ہدایت کی وہ لارڈ رامی رینجر ایک سرکردہ برطانوی ہندوستانی اوریجن کا سیاست دان اور ہاؤس آف لارڈز کا ممبر ہے۔
لارڈ رامی رینجر مسلم دشمن، پاکستان اور کشمیر مخالف بیانیے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ لارڈ رینجر کے مطابق خالصتان ریفرنڈم محض ایک ڈرامہ ہے جبکہ اس کے لیڈر خود ساختہ ہیں۔ لارڈ رامی رینجر نے پاکستان پر سکھس فار جسٹس اور گرو پتون سنگھ پنن کو فنڈز دینے کا الزام لگایا۔
دسمبر 2022 میں ہاؤس آف لارڈز کمشنر برائے معیارات نے فیصلہ دیا کہ لارڈ رینجر نے ہاؤس کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی
ہاؤس آف لارڈز کی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ لارڈ رامی رینجر نے خاتون صحافی پونم جوشی کو دھمکایا اور جنسی ہراساں بھی کیا۔
لارڈ رامی رینجر نے شرپسندی کو ہَوا دیتے ہوئے کہا کہ اگر سکھ واقعی خالصتان بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو خالصتانی پاکستان سے اپنے پنجاب کا حصہ خالصتان کے قیام کے لیے کیوں نہیں کہتے؟
لارڈ رامی رینجر نے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان پر لوگوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے اور سکھوں، عیسائیوں اور احمدیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ چلانے کا الزام لگایا۔
برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ رامی رینجر نے پاکستان پر کشمیر میں دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور انہیں ٹریننگ دینے کا الزام بھی لگایا۔
لارڈ رامی رینجر ایک عرصے سے پاکستانی اداروں، سکھوں کی خالصتان تحریک مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔
بھگوڑا یوٹیوبر ویسے تو لندن میں بیٹھ کر محب وطن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری جانب فوج اور حساس اداروں کے خلاف بیہودہ اور فحش زبان استعمال کرتاہے۔
بھگوڑے یوٹیوبر کی لیک کالز سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی مخالف مہم کے پیچھے را اِس وطن فروش کو استعمال کر رہی ہے۔