لہوریوں کیلئے خوشخبری؛ ”لہور لہور اے“ 15 دن کا میلہ سجے گا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: رونق میلے کے طبعاً شوقین لہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، "لہور لہور اے" کے عنوان سے 15 روزہ شاندار میلہ کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ اہلِ لاہور نے ایسا میلہ نہ دیکھا نہ سنا ہو گا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے لہور  لہور اے میلہ کے لئے بہترین انتظامات اور منفرد پروگرامز  تیار کرنےکی ہدایت کر دی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ  "لہور لہور اے" میلہ کےپروگرامز میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے۔   ”لہور لہور اے“میلے میں عوام کی تفنن طبع کے لئے مختلف ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا۔ قدیم اور جدید کے حسین امتزاج اس منفرد میلے کے دوران لاہور کے تاریخی مقامات پر بھی تقریبات کا انعقاد ہو گا۔

لہور لہور اے میلہ میں لاہور شہر کی ثقافت اور تہذہب کے اظہار کے لئے کھیل،موسیقی،آرٹ،ادب اور دیگر شعبوں میں شاندار تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں عوام کی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

 ”لہور لہور اے“ میں میوزک کنسرٹ،تھیٹر،پپٹ شو اور آرٹ کی نمائشیں بھی ہوں گی۔

میلہ کے دوران لاہور کی 18بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان تھیٹرکمپیٹیشن بھی ہوں گے۔ 
 ”لہور لہور اے“میلے کے تحت ا لحمراء میں 7روزہ  کتابوں کا میلہ لگایا جائے گا۔ نامور قوال اور  گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

 نائٹ نیزہ بازی،کبڈی اور روایتی کھیل  بھی ہوں گے۔

ڈرون لائٹس اور لیزر شو جیلانی پارک میں ہوگا۔

ہسٹری بائی نائٹ اور پنجاب تھرو ایجز شوپیش کئے جائیں گے۔

ڈرون کے ذریعے ہیری ٹیج تھرو لیزر شو پیش کیا جائے گا۔

 ”لہور لہور اے“میلے میں وینٹیج بائیک،سائیکل اور دیگر گاڑیوں کا شوبھی ہو گا۔

جیلانی پارک میں چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی  جائے گی۔

جیلانی پارک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعے منفرد انداز سے فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے۔

میلہ کے دوران لاہور کی منتخب سڑکوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد لائٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔

جمعہ کے روز وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت  اجلاس ۔”لہور لہور اے“ میلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،سیکرٹریز اطلاعات،سپورٹس،سیاحت، خزانہ،کمشنر لاہور،ڈی جی سپورٹس،ڈی جی پی ایچ اے،ڈپٹی کمشنر اور  متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔