ٹرین میں خواتین کی ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش، ویڈیو منظرعام پر

Women Fight video, in Mumbai( India)
کیپشن: Women Fight video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پرآئے روز تشدد کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، بدترین تشدد کے ان واقعات میں خواتین، بچے اور مرد حضرات کو ایک دوسرے سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے،تلخ کلامی کی وجہ سے صورت حال لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوجاتی ہے، ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں مسافر خواتین نےٹرین میں ہی جنگ کا میدان لگا لیا۔

تفصیلات کےمطابق ہر کوئی جلدی گھر پہنچنا چاہتا ہے، ہر کسی کو وقت پر دفتر پہنچنا پڑتا ہے لیکن دن بہ دن ٹرینوں میں لڑائی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں مسافر خواتین نے ایک دوسرے کو دھو ڈالا، خواتین میں بدترین لڑائی کا یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا، ممبئی ریلوے سٹیشن سے ٹرین میں بیٹھی مسافر خواتین گتھم گتھا ہوگئیں، بھارتی ' اے بی پی نیوز' کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں لڑائی کے دوران ایک خاتون پولیس اہلکار نے آگے بڑھ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تو اس کو بھی زخمی کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کی ایک بوگی میں متعدد مسافر خواتین اس بات پر جھگڑ رہی ہیں لڑکی کو جگہ سے کیوں اٹھایا، خواتین نے ایک دوسرے پر مکوں، گھونسوں کی بارش کی اور ایک دوسرے  کےبال بھی نوچے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور حکومت سے اپیل کی ایسے واقعات سے بچنے کے لئے مزید ٹرینوں اور موجود ٹرینوں میں اضافی سیٹوں کی فراہمی کی جائے۔

View this post on Instagram

A post shared by ABP News (@abpnewstv)

M .SAJID .KHAN

Content Writer