شو میں وسیم اکرم،عاقب جاوید پر برس پڑے؛ ویڈیو وائرل

Waseem Akram talking about aqib javeed, video viral
کیپشن: Waseem Akram
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں قومی ٹیم کو متعدد تاریخی میچوں میں فتح دلائی، ان کی یویٹوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج بھی ویڈیوز کرکٹ شائقین شوق سے دیکھتے ہیں،  وسیم اکرم کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کےمطابق سوئنگ کے سلطان پاکستانی لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم  کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں موجود ہیں، قومی ٹیم کو کی متعدد میچز میں نمائندگی کرنے والے سابق کپتان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ معروف اداکار احسن خان کے شو میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان کے ساتھ موجود ہیں۔

شومیں احسن خان نے ایک سوال کیاقومی ٹیم کےسابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید  نے کہتے ہیں کہ' میں ٹیم میں تب ہی کھیل پاتا تھا جب وسیم اکرم نہ ہو یا ٹیم کا کپتان نہ ہو، سوال سننے کے بعد سابق کپتان نے جواب دیا کہ 'اس پر میں یہ کہوں گا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا پہلے تو میں اس کو بالکل کھیلنے نہ دیتا،20 سال ریٹائر کو ہوگئے ہیں کچھ بھی عاقب بولی جارہے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ'کوئی چپ کرا دو انہیں کوئی تھوڑا، ساتھ بیٹھے معین خان نے کہا کہ پرفارمنس ہوگی،  پرفارمنس نہیں ہوگی تو باہر ، وسیم اکرم نے بات جاری رکھتے کہا ہاں اگر آپ اچھا پرفام کررہے ہیں تو کوئی نہیں نکال سکتا، عاقب 20 سال ہوگئے ہیں وہی بات کررہے ہیں میرے ساتھ  یہ ہوا ، اس نے یہ کیا؟  سابق کپتان نے کہا کہ نئی صدی ہے، نئے بچے آگئے ہیں ان کے لئے پریشان ہیں ہم۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer