ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ زیادہ دور نہیں،پوری تیاری سے آئیں گے: عمران خان

لانگ مارچ،عمران خان،آڈیو لیکس،الیکشن کمیشن،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ،پوری تیاری سے آ رہے ہیں،عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، انتخابی قوانین میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو اسے چیلنج کریں گے،ای وی ایم روکنےمیں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنرکا تھا۔

 انہوں نےتجویز دی کہ چیئرمین نیب ، الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے تقرر کا طریق کارتبدیل ہونا چاہیے، ڈسکہ الیکشن کے بعد انہیں پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوئی بھی ہو عام انتخابات ہر صورت لڑیں گے، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا،سو فیصد یقین کہ مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔