سارہ قتل کیس: شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Sara murder case
کیپشن: Sara murder case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی, اس موقع پر پولیس کی  جانب سے صحافی ایاز امیر کے بیٹے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے شاہنواز امیرکو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔