پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ان دنوں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،اسی تناظر میں عمران خان گزشتہ روز لاہور آئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے وزراء کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کی معاونت پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات گئے پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے کہا کہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری، غیرقانونی کام میں معاونت کی۔

پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیرقانونی آپریشن میں بلااجازت کیسے استعمال ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے آئی جی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب کابینہ نے کہا کہ پولیس کا کوئی ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔