بھارتی گانے پر جہاز میں ایئر ہوسٹس کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

Air Hostess Dances video viral
کیپشن: Air Hostess Dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ان میں زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں مگراس بار مسافر جہار کی ایئر ہوسٹس کی ویڈیو سامنے آئی جو کہ طیارے کے اندر بھارتی گانے پر ڈانس کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایئر ہوسٹس کو جہاز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر قبل ازیں ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جس میں ایئر ہوسٹس کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اب ایک اور ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایئر ہوسٹس کو بھارتی گانے پر رقص کرتے دیکھا گیا، بھارت کی نجی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس جو کہ گلوکار اے آر رحمان کے گانے پر ڈانس کررہی ہے ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب جہاز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ایئر ہوسٹس کی پہچان 'ام میناکشی' کے نام سے ہوئی جس نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس نے سیاہ اور سرخ رنگ کا یونیفارم پہنا ہوا ہے اور وہ ڈانس کرنے میں مصروف ہے، ایئر ہوسٹس نے جب دیکھا کہ جہاز خالی ہے تو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ویڈیو بنائی اور اس کو شیئر کردیا۔

وائرل ویڈیو سے ظاہر ہورہا ہے کہ ویڈیو  ایئر ہوسٹس کے کسی ساتھی نے بنائی ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی اس ویڈیو کو صارفین نے خوب پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس بھی کئے جبکہ  'ام میناکشی' کے ڈانس کو بھی سراہا، کچھ نے دل والے ایموجیز بنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Uma Meenakshi (@yamtha.uma)

M .SAJID .KHAN

Content Writer