علیزے شاہ اور منیب بٹ کا رومانوی انداز؛ ویڈیو دیکھیں

Alizeh Shah and Muneeb Romance
کیپشن: Alizeh Shah & Muneeb Butt
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اس بار اداکارہ نے معروف اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جبکہ کچھ نئی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو ماہا وجاہت برانڈ کی ہے جس میں اداکارہ علیزے شاہ اور منیب بٹ کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، دنوں نے سفید اور گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں اور بھی حسین لگ رہے ہیں جبکہ یہ لباس ' میراث ڈیزائنر کی کولکشن ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ اور منیب بٹ کی ویڈیو میں عروسی لباس میں دنوں کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں شادی کے سین کی عکسبندی کی گئی جس میں ایک طرف علیزے شاہ بیٹھیں ہیں جبکہ دوسری جانب اداکار منیب خان موجود ہیں، اداکارہ سر سے اشارہ کرتے کچھ کہتی بھی نظر آتی ہیں، وائرل ہونے والی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ فلم'پدماواتی' کا گانا' دیوانی مستانی' چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ شروع ہونے والی فیشن مہم' میراث' کے لئے یہ ویڈیو بنائی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے علاوہ ازیں کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں گئیں ہیں،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو پسند کرنے کے ساتھ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer