ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 514 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہوگئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے۔