اکشے کمار کی بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی سے زبردست فائٹ،ویڈیو وائرل

Indian actors
کیپشن: Akshay kumar and huma quraishi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں بہت سی وائرل ویڈیوز  بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

بالکل ایسے ہی آجکل سوشل میڈیا پر اکشے کمار اور ہما قریشی کے درمیان زبردست فائٹ کی ویڈیو  وائرل ہورہی ہے  ویڈیو میں اداکار اکشے کمار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ ہما قریشی نے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ اکشے کمار پر تیز دھار چاقو سے حملہ کر رہی ہیں، اکشے کمار بڑے ہی ماہرانہ انداز سے ان کے حملے کو ناکام کرتے نظر آ رہے ہیں اور ہما قریشی کو جوڈو کے ایک وار کے ذریعے گرا دیتے ہیں لیکن یہ اصلی فائٹ نہیں بلکہ فلم بیل بوٹم کی شوٹنگ کے دوران فلمایا گیا ایک سین ہے۔

شوٹنگ کے دوران بہترین مارشل آرٹس کے مظاہر ے کو صارفین کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے دوسری جانب بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے فلم کے سین کی پریکٹس میں اکشے کمار سے مار کھانے کو اپنے لیے مزیدار قرار دے دیا۔