(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں، حریم شاہ گانے پر ڈانس کر رہی جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں، حریم شاہ جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں جانے والا سانپ تھا ،،،تیرا ہوا نہ میرا ہوا۔
کچھ روز قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک گاڑی میں ڈانس کررہی ہیں، مذکورہ ویڈیو پرحریم شاہ اور صندل خٹک کو سو شل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram
حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں اور ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے جو کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں، جس کی بلال شاہ نے بھی تصدیق کردی۔