سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

Saudia-CAA
کیپشن: Saudia-CAA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سعودی عرب براہ راست جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، سعودی حکومت کیجانب سے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری، مخصوص کیٹگری کے حامل پاکستانی براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب  سے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی، کالجز کے استاتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تعینات افراد براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے، پبلک ایجوکیشن اور سکولز کے مردوخواتین اساتذہ بھی براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں سے وابستہ لوگ بھی سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ اسکالرشپ پر طلبا کو بھی براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

مخصوص کیٹگری کے حامل افراد کو مملکت میں داخلے پر رولز کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا، سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک یا دو ڈوز لگوانے والے مسافر کو قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ ہو گا۔ نئے رولز کے حوالے سے سعودی حکام نے ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو آگاہ کردیا، مخصوص کیٹگری کے علاوہ پاکستانیوں کو براہ راست سعودیہ داخلے کی اجازت نہیں ہو گی

Sughra Afzal

Content Writer