ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ، مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 986 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار212 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار212 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار868 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار477کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 12 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار451، خیبرپختونخوا 5 ہزار608، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار258،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار12، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار139، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار839، بلوچستان میں 33 ہزار4، آزاد کشمیر میں 34 ہزار278 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔