( فہد علی ) شیراکوٹ پولیس نے گوجرانولہ سے اغواء ہونیوالی سترہ سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا، دو ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گوجرانولہ کے علاقے راہوالی کی رہائشی سترہ سالہ نائلہ کو چند روز قبل ملزمان اغوا کر کے لاہور لے آئے تھے، نائلہ کے ورثا کی جانب سے تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا۔ شیراکوٹ پولیس کو اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے چھاپہ مار کر اغوا کار ملزم زمان اور علی حیدر کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے نائلہ کو بازیاب کروایا جبکہ دونوں ملزمان کو گوجرانولہ پولیس کے حوالے کرکے نائلہ کو اس کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔