ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام

ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 3 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، فرید ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، جناح ایکسپریس 2 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، اکبر ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے اور گرین لائن ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

 اسی طرح تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے، علامہ قبال ایکسپریس 3 گھنٹے، خیبر میل ساڑھے 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ، ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے اور شالیمار ایکسپریس بھی ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی، ٹرینیں لیٹ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔