ڈینگی بے قابو، مزید 9 لاہوریوں میں وائرس کا انکشاف

 ڈینگی بے قابو، مزید 9 لاہوریوں میں وائرس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بسام سلطان، قیصر کھوکھر) ڈینگی بدستوربے قابو، 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 لاہوریئے وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد شہرمیں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 173 ہوگئی۔

ڈینگی کا شکار 24 سالہ عمارہ شیخ زید ہسپتال، 25 سالہ فراز مسعود ہسپتال، 14 سالہ محسن، 30 سالہ انعام الحق، 22 سالہ محمد ثقلین سروسز ہسپتال، 24 سالہ قندیل، 16 سالہ عمران جنرل ہسپتال، 24 سالہ رانا اکبر اور 32 سالہ خالد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، محکمہ صحت کی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 گزشتہ روز صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 160 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 66 افراد کو گرفتار کیا گیا، اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے 500  کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں  164نئے مریض سامنے آئے جبکہ 131 مریض ڈسچارج ہوئے، صوبہ بھرمیں میں رواں سال 4700 ڈینگی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 4056 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے4 اکتوبر تک ڈینگی سے 9 اموات ہوئیں۔

گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں دو لاکھ 30 ہزار854 ان ڈور اور 71 ہزار سے زائد آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ 1876 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1550 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز، نرسوں اور فیلڈ سٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی جاری ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer