محکمہ ایکسائز نے عوام پر نیا ٹیکس بم گرانے کی تیاری کرلی

محکمہ ایکسائز نے عوام پر نیا ٹیکس بم گرانے کی تیاری کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کے لئے رولز کی تیاری مکمل کر لی۔

  محکمہ ایکسائز نے یہ رولز منظوری کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دیئے، اس قانون کے تحت بڑی شاہراہوں پر قائم پراپرٹی پر ٹیکس لگایا جائے گااور یہ ٹیکس محکمہ ایکسائز وصول کرے گا، حکومت پنجاب فنانس ایکٹ 2019ء کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

محکمہ ایکسائز کاکہنا تھاکہ بڑی شاہرا ہوں پر پراپرٹی ٹیکس کی شروعات سے محکمہ ایکسائز کو ریونیو حاصل ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer