جاپانی سفارتخانے اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزیکل شو

جاپانی سفارتخانے اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزیکل شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: جاپانی سفارتخانے اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزیکل شو، جاپانی فنکارہ سومیہ کانے کو نے جاپانی اور پاکستانی دھنیں بجا کر سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے سفارتخانے کے تحت الحمراآرٹ سینٹر میں ہونے والے میوزیکل شو میں جاپانی فنکارہ نے اپنی پرفارمنس سے دھاک بٹھا دی، سومیہ کانے کو نے جاپانی سازوں سے منفرد دھنیں بجا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔   

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر سومیہ کانے کو نے بھی فیوژن کیا جسے بے حد پسند کیاگیا۔ایسے پروگرامز کے انعقاد سے جہاں دونوں ممالک کی ثقافت سے ہم آہنگی ہوئی وہیں شائقین نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم قراردیا۔