سٹی 42 : پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن(پی ای ایس ایس آئی) رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں"تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ" کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نعیم غوث اور کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن محمد علی نے رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر فرید احمد چودھری کی دور رس پلاننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ کی اجازت سے رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں "تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ" کا قیام عمل میں لائے ۔
اس مقصد کےلئے پروفیسر ڈاکٹر شعیب حنیف جنرل تھوریسک سرجن اور ڈاکٹر رابعہ پلمونولوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شعیب حنیف جنرل تھوریسک سرجن کا کہنا تھا کہ تھوریسک سرجری ایک پیچیدہ شعبہ ہے اور پاکستان میں اس کے گنے چنے ماہر ہیں اور اس حوالے سے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کے ارباب اختیار نے غریب مزدوروں اور فیکٹری ورکرز کیلے ایک بڑا احسن اقدام کیا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔