ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دبنگ دلہن کی ہیوی بائیک پر آمدکی ویڈیو وائرل

Bhupali bride, viral video, Instagram viral video , Heavy Biker bride
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنی شادی کی تقریب میں پاؤں میں نازک پائلیں ڈالے، لال شرارہ پہنے  ہیوی بائیک پر آنے والی دلہن سب مہمانوں کو حیران کردیا۔ دلہن کی دبنگ انٹری کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش  کے شہر  بھوپال کی  دلہنوں کے روایتی پہناوے میں ملبوس اس دبنگ دلہن  کی ہیوی بائیک پر آمد کی ویڈیو  انسٹاگرام پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔ ہر طرف ہیوی بائیکر دلہن کی دھوم مچ گئی۔  دلہن اپنی شادی میں روایتی کار یا ڈولی، پالکی جیسی کسی نازک سواری کی بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابُوسا پر سوار ہوکر آتی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں دلہن کو ’ہایابُوسا والی دلہن‘ قرار دیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز میں بائیک چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن بائیک پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے۔ جس میں دلہن مصنوعی دھند کی بوچھاڑ کے درمیان بائیک پر آتی دکھائی دیتی ہے، اس دوران شادی میں موجود دلہن کے رشتہ دار اور مہمان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں شادی کا ایک مقبول گیت شامل کیا گیا ہے۔

  

 بھوپالی دلہن کی اس ویڈیو نے 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لئے  ہیں۔