ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسان نیازی کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے خلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

 حسان نیازی کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے خلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے خلاف درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی تاکہ مناسب بینچ مقرر کیا جا سکے۔
 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان پیش ہوئے، جبکہ حسان نیازی کی جانب سے معروف وکیل فیصل صدیقی صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ “کیا آپ نے حسان نیازی کے والد کی جانب سے دائر کردہ سابقہ رِٹ پٹیشن کی کاپی درخواست کے ساتھ لف کی ہے؟”وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ “جی، سابقہ رٹ کی کاپی صفحہ نمبر 22 پر منسلک ہے۔”عدالت نے ریمارکس دیے کہ “یہ کیس پہلے جسٹس سلطان تنویر احمد صاحب نے سنا تھا جو اس وقت پرنسپل سیٹ پر موجود ہیں، لہٰذا بہتر ہوگا کہ اسی عدالت کو دوبارہ یہ کیس بھیجا جائے۔”عدالت نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مزید کہا کہ “آج آپ کو دلائل دیے بغیر ہی جانا پڑے گا، ہم فائل چیف جسٹس کے پاس بھجوا رہے ہیں تاکہ مناسب بینچ کے سامنے سماعت مقرر کی جا سکے۔”بعد ازاں عدالت نے حسان نیازی کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer