ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھیکے پر دیے گئے اسکولوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

ٹھیکے پر دیے گئے اسکولوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹھیکے پر دیے گئے پارٹنر اسکولوں میں ناقص تعمیراتی میٹریل اور رنگ و روغن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکولوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے لیے دیے گئے فنڈز کا بے دریغ اور غیرمعیاری استعمال کیا گیا۔ پینٹ کی جگہ ناقص کلر اور چونہ استعمال ہونے سے عمارتوں کی پائیداری متاثر ہوئی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اس معاملے پر لائسنسی سکولوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

پیف کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پینٹ کے لیے معیاری مواد استعمال کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔