محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

 محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے 8 اور 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں ، 8 نومبر شام یا رات کو سلسلہ بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لے گا، جمعہ کی دوپہر تک سلسلہ شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔ اس کے علاوہ 6 اور 7 نومبر کے دوران کوئٹہ ، خاران ، ہرنائی ، چمن، زیارت ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، پشین ، ژوب میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ،جبکہ  موسیٰ خیل ، سبی، مستونگ ، قلات ، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 نومبر شام یا رات آسلام آباد راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ، بھکر ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، جبکہ 8 نومبر سے 9 نومبر کے دوران چترال ، دیر، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ،میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، فیصل آباد ، جھنگ، شیخوپورہ ، اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، جبکہ  صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، کرم، بنوں ، لکی مروت ، وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مری ، گلیات ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، چکوال ، جہلم، منڈی بہاوالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 نومبر کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں آنے والے  دنوں کے دوران رات اور صبح کے دوران دھند سموگ پڑنے کی توقع ہے۔  آتش کے باعث درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کمی کی توقع ہے۔