(مانیٹرنگ ڈیسک) ترقیاتی کام کے باعث گزشتہ روز سے بند کارساز روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
کراچی ایسٹ میں حبیب رحمت اللہ روڈ پر واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم اور شاہراہ فیصل سے کارساز روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب رحمت اللہ روڈ پر کارساز آنے جانے والے دونوں ٹریک پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی جانب سے ترقیاتی کام جاری تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کام مکمل ہونے کے بعد کارساز کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے, دونوں ٹریک پر 24 انچ قطر کی لگ بھگ 110 فٹ لائن کی تبدیلی کا کام کیا گیا جو ہفتے کی رات کو شروع کیا گیا تھا۔