پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، رمیز راجہ نے قرآنی آیت شیئر کردی

Rameez Raja
کیپشن: Rameez Raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز  راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر   قرآنی آیت شیئر کر دی۔

رمیز  راجہ نے ٹوئٹر پر سورۃ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ '(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے'۔

رمیز راجہ نے یہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کے شیئر کی جبکہ ٹوئٹر پر مداحوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

گروپ 2 سے بھارت اور  پاکستان جبکہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔