شاہینوں نے سیمی فائنل کیلئے اڑان بھرلی،بنگلہ دیش کو شکست

T20 World Cup, Pak qualifies for semi final
کیپشن: Pak qualifies for semi final
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی  کرکٹ ٹیم نےبنگالی ٹائیگرز کوشکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔شائینوں نے ہدف 19 اوور کی پہلی بال پر پوراکرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ایڈیلیڈ  میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19اوورمیں ہدف پوراکرلیا،کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رؤف  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔