ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم سروسز ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم سروسز ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال منتقل،وزیر اعلیٰ بھی پہنچ گئے۔

مسلم لیگ   ق  کے صدر چودھری شجاعت حسین  کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا ، سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ   چودھری شجاعت کی طبیعت خطرے سےباہرہے ،انہیں  سانس لینے میں دشواری تھی ۔

 
  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سروسزہسپتال آئے اور  چودھری شجاعت کی عیادت کی۔انہوں نے  چودھری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر کامران چیمہ چودھری شجاعت حسین کے معالج ہیں اور ڈاکٹروں کی ابتدائی تشخیص کے بعد چودھری شجاعت حسین کو نمونیا ہے ، وہ بلاک اے میں داخل ہیں اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے بھی  لیبارٹری میں بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نمونیا کے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے انہیں شدید چھاتی کا انفیکشن ہے ۔  


وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہتر ہے،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت عطا کرے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا شمار ملک کے متعبر سیاست دانوں‌ میں ہوتا ہے، وہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت ان کی جماعت  مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے.

یاد رہے چودھری شجاعت حسین بیرون ملک بھی زیر علاج رہے۔وہ جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج رہے،اس دوران چودھری  شجاعت  حسین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں بھی گردش کرتی رہیں جن کی اہل خانہ تردید کردی تھی ،اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبربے بنیاد ہے.مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے  کہا تھا  کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہت بہتر ہے، افواہوں پرکان نہ دھراجائے.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer