ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی

 تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیویارک کی آئل مارکیٹ میں آج منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی ہوئی ہے۔

 آج منگل کے روز اوپیک کی جانب سے پیداواری کوٹے کو توقع سے زیادہ بڑھانے کے حیران کن اعلان کے بعد  انٹرنیشنل آئل مارکیٹ مین تیل کی گرتی ہوئی قیمت کی بحالی کا آغاز ہوا۔

آج ایک ہی دن میں چند گھنٹے کے دوران  WTI میں 4% سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جو 59 س ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈنگ کر رہا ہے، جبکہ برینٹ میں 3.7% کا اضافہ ہوا، جو کہ 62 س فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔ تیل کی قیمت میں یہ بھاری اضافے کا اچھال اپریل کے ایک شدید دھچکے کے بعد آیا ہے جس میں امریکی ٹیرف اور OPEC+ کی الجھنوں کے وزن میں خام تیل کی قیمتوں میں گڑبڑ دیکھی گئی اور قیمتیں  73 ڈالر سے زیادہ کی سطح سے گر کر  56 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سظح تک آ گئیں۔

مارکیت کے ماہر امکان ظاہر کر رہے ہین کہ اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوار مین اضافے کا فیصلہ لینے کے بعد خٓم تیل کی مارکیٹ میں جمود کی سورتحال بدلے گی اور قیمتیں مزید بہتری کی طرف جائیں گی۔۔