ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13 ارب 36 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیے گئے 

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13 ارب 36 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13 ارب 36 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیے گئے 
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 78 ویں اجلاس میں دی گئی،فیصل آباد میں شہری بس ڈپواور الائیڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 4 ارب 85کروڑ منظور کیے گئے ،بہاولپور میں شہری بس ڈپواور الائیڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 1 ارب 44کروڑ منظور کیے گئے 
تلہ گنگ میں ٹھٹ پیل روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 2ارب 13کروڑ منظور ہوئے ،راولپنڈی میں فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 3 ارب 73کروڑ کی منظوری دی گئی،
مری میں بارشی پانی کے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کے منصوبے کیلئے ایک ارب 19 کروڑ منظور کیے گئے ۔
سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسروں نے بھی  اجلاس میں شرکت کی