ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی؛ 744 درخواست گزار کامیاب

ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی؛ 744 درخواست گزار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا 
سبزہ زار، گجرپورہ اور ایل ڈی اے سٹی میں واقع پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ،کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد پی آئی ٹی بی کے تعاون سے کیاگیا،سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقدہوئی
قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی کے 1کنال رہائشی پلاٹس شامل ہیں،سبزہ زارکے1.34مرلے کے کمرشل پلاٹس شامل ہیں،گجرپورہ کے 5مرلے 2.5اور3مرلے کے کمرشل پلاٹس رکھے گئے
قرعہ اندازی میں 774کامیاب درخواست گزاروں نے شمولیت کی ،ایل ڈی اے سٹی کیلئے200، سبزہ زار 1.34 مرلہ کیلئے399درخواستیں موصول ہوئیں،گجرپورہ 5مرلے کیلئے84اور2.5,3مرلے کیلئے91 درخواستیں موصول ہوئیں
18مارچ کی قرعہ اندازی کے کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرالاٹ کیے گئے،جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تھی،پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے سےمکمل ٹرانسپیرنٹ قرعہ اندازی کی گئی۔ 
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا جن خوش نصیبوں کے پلاٹ نکلے ، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،ایل ڈی اے شہریوں کوپلاٹ 3سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے،کامیاب شہری 3سال کی 12 اقساط پر ادائیگی کریں گے،ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس جلد مارکیٹ میں لائے گا،قرعہ اندازی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے ویب سائٹ پر اپنانام چیک کرسکتے ہیں،

تقریب میں چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو ڈائریکٹرز ہاؤسنگ اور دیگر افسروں نے شرکت کی