شاہین عتیق: سول کورٹ ،سمن آباد کی طلاق یافتہ خاتون کلثوم نے باپ پرخرچے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
ایڈووکیٹ نے ،وقف اختیار کیا کہ باپ اللہ دتہ صاحب حیثیت ہے مگرخرچا نہیں دے رہا، ہائیکورٹ ججمنٹ 2012 کے تحت طلاق یافتہ خاتون باپ پرخرچے کا دعویٰ دائر کر سکتی ہے۔
عورت کوئی ملازمت نہ کرتی ہو تو باپ پر فرض ہے کہ وہ طلاق یافتہ بیٹی کو خرچا دے ،شرعی طورپر بھی اس پر لازم ہے کہ بیٹی طلاق یافتہ ہو یا غیر شادی شدہ ،خرچا دینا ہی ہو گا۔
عدالت نےخاتون کے دعوے پر فیصلہ محفوظ کیا،آئندہ تاریخ پر خاتون کے والد کو نوٹس جاری کردیا۔