درِ نایاب :پی ایچ اے کاموسم گرما کے خوبصورت پھولوں کی نئی پنیری لگانے کا عمل شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سفید، لال، پیلا، گلابی، نارنجی ،جامنی رنگ کے متنوع پھولوں کی پنیری اہم شاہراہوں پر لگائی جا رہی ہے،جیل روڈ، مال روڈ، فیصل ٹاؤن، گلبرگ روڈ ودیگر شاہراہوں پر موسمی پھولوں کی پنیری کا کام جاری ہے۔
زینا، کاسموس ، بنکا، پورچولا اور صدا بہار کے دلکش پھول گرین بیلٹس کی زینت بنیں گے،گرین بیلٹس پر لگنے والی پنیری 30 دنوں کے اندر خوبصورت پھولوں میں تبدیل ہو جائے گی۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ شہر کی شاہراہوں پر پنیری لگانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔