سٹی 42:محکمہ مواصلات کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ،پروکیورمنٹ کی مد میں پیپرارولز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال20-2019 میں بغیر ٹینڈرز 79کروڑ 78لاکھ 39ہزار کی ادائیگیاں کی گئی،محکمہ مواصلات نے پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 59 سی کی خلاف ورزی کی،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے11 کیسز میں ٹھیکیداروں کو اضافی کام کی مد میں ادائیگیاں کیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں کو 79 کروڑ 78 لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں ،پروکیورمنٹ رولز کے تحت15 فیصد سے زائد کام کادوبارہ آرڈر ممنوع کر دیا، 79 کروڑ 78 لاکھ کے غیر قانونی اضافے کی نشاندہی کردی گئی، اگست تا نومبر 2019 کے دوران بے ضابطگی کی نشاندہی کی گئی،کچھ کیسز میں اضافی کام کی منظوری 98 فیصد سے بھی زائد رہی ہے۔
ادائیگی کا معاملہ محکمہ خزانہ سے باقاعدہ منظور ہونا چاہیے۔