قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ, پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن, پنجاب پولیس, محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن, محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کی ایک اسامی کے لیے پانچ امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ائی ایس کی ایک اسامی کے لیے پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کی دو اسامیوں کے لیے چار امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئےجبکہ سافٹ ویئر انجینیئر کی ایک اسامی کے لیے تین امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں. پنجاب پولیس میں ٹیکنیکل افیسر کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوا ہے. پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک ریڈیالوجی کی اسامی کے لیے ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے. محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ انستھٹسٹ کی اسامیوں کے لیے 36 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ چار اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی. کنسلٹنٹ ڈرمٹالوجسٹ کی اسامیوں کے لیے پانچ امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح کنسلٹنٹ ارتھوپیڈک سرجن کی آسامیوں کے لیے چار امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اویزاں کر دی گئی ہیں.