سٹی42: انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن جاری ہے، ڈی سی کی ہدایت پر 3000 سے زائد تجاوزات ختم کر دی گئی، 29 ٹرک سامان سمیت ضبط کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہرکی خوبصورتی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے،ڈی سی سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن جاری ہے،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں،انارکلی، اردو بازار، شاہ عالم مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں آپریشن ہے،مال روڈ، جی ٹی روڈ، کالج روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے،مصری شاہ، موچی گیٹ،سبزہ زار، نیاز ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا،تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن، 29 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
شہر بھر سے 3 ہزار سے زائد مستقل و عارضی تجاوزات کا صفایا کر کے2 مقدمات درج کئے گئے،بڑی تعداد میں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور سٹیمرز بھی ہٹا دیئے گئےمتعدد کو نوٹسز جاری کر دیا گیا۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ شہر کی خوبصورتی بحال کرے گا۔