واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ کے دو نئے فیچرز متعارف
کیپشن: Whatsapp New Features 2022.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی مقبول ترین میسنجر ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ری ایکشنز کے ساتھ مزید 2 نئے فیچرز متعارف کرا دئیے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

پہلا فیچر:

واٹس ایپ پر اہم فیچر 100 ایم بی کی جگہ 2 جی بی تک کی فائل بھیجنے کا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور اس سے کاروباری اداروں اور اسکول گروپس کو مدد مل سکے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ بڑی فائلز بھیجنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے وائی فائی کا استعمال بہتر ہوگا۔

یہ فیچر ایک ہفتے کے اندر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

دوسرا فیچر:

واٹس ایپ پر ایموجی کے ساتھ پیغامات پر ردعمل کے ساتھ ساتھ اب زیادہ بڑی فائلز شیئر کی جاسکتی ہیں جبکہ گروپ چیٹ کے اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

ان فیچرز پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب یہ تمام صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔

گروپ چیٹ کے فیچر کے تحت ایک گروپ چیٹ میں 256 کی جگہ اب 512 افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔

اس بارے میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ گروپ چیٹ کا فیچر آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوگا ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor