ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: Matric Annual Exam Date Announced in Karachi.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طلبہ تیاری پکڑیں۔کراچی کے میٹرک بورڈ نے  دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ترجمان کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق 17مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا، امتحانات کا مکمل شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا، امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سال تمام مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال جواب پر مشتمل  پرچہ ہوگا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لئے جا رہے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor