شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک دوسرےتھپڑبرسادئیے،ویڈیووائرل

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک دوسرےتھپڑبرسادئیے،ویڈیووائرل
کیپشن: Bride And groom Fighting
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر بھارت میں شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کو دولہے کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے وہ نظر انداز کر دیتا ہے۔تاہم دلہن تھوڑی دیر تک کوشش کرتی ہے لیکن دولہا کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو کر اس کے چہرے پر مٹھائی مار دیتی ہے۔

دلہن کی اس حرت پر دولہے کو شدید غصہ آیا اور اُس نے دلہن کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔بعد ازاں جوڑے کے درمیان تھپڑوں کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برساتے ہیں۔

بعدازاں، معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو دراصل اصلی نہیں بلکہ ایک پیروڈی تھی۔یہ ویڈیو مقبول بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کو 4 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔