ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج سیزن کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز

حج سیزن کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز
کیپشن: Khana kaaba
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رواں سال حج سیزن کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حج پر جانے کے خواہشمند حضرات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔درخواست کی ساتھ  میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کوائف کو لگانا لازمی قرار دیا گیا۔درخواست کیساتھ آن لائن پچاس ہزار روپے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی ۔

شہر کے مختلف بینکوں میں نو مئی سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی ۔13 مئی تک آن لائن اور بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کی جائیگی .15مئی کو قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب حج پر روانہ ہو سکیں گے .

اسی تناظر میں  وزارت مذہبی امور پاکستان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو حج کوائف اور رقم جمع نہ کروائی جائے۔